حیدرآباد

بزم رحمت عالم کاآج قلی قطب شاہ اسٹیڈیم پر جلسہ شب معراج النبیؐ

کل ہند بزم رحمت عالمؐ کی جانب سے ہفتہ 18فروری کو مرکزی جلسہ معراج النبیؐ قلی قطب شاہ اسٹیڈیم ہائی کورٹ روڈ میں عظیم الشان پیمانے پر منعقد ہوگا۔

حیدرآباد: کل ہند بزم رحمت عالمؐ کی جانب سے ہفتہ 18فروری کو مرکزی جلسہ معراج النبیؐ قلی قطب شاہ اسٹیڈیم ہائی کورٹ روڈ میں عظیم الشان پیمانے پر منعقد ہوگا۔

جلسہ کی صدارت جناب ایم اے مجیب سینئر ایڈوکیٹ کریں گے جبکہ حافظ محمد مظفر حسین خان قادری بندہ نوازی نگرانی کریں گے۔جلسہ کی سرپرستی سید محمود حسینی قادری الرفاعی المعروف سادات پیر بغدادی کریں گے۔ مولانا محمد شاہ احمد نقشبندی الجنیدی، مولانا مفتی محمد شمیم الزماں قادری’ مولانا عبدالستار مظہری (ممبئی) اور مفتی محمد احمد مصباحی اشرفی مخاطب کریں گے۔

جلسہ کا آغاز حافظ وقاری سید نورالعلی ثانی عفان کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔سید ابوبکر صدیق عرف رضوان، سید عثمان عرف ذیشان، محمد ارسلان، مولوی عظیم، اسد اللہ شریف اور محمد شفیع خان بارگاہ رسالت مآبؐ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گے۔مولانا خواجہ سید ابوتراب شاہ قادری چشتی یمنی بندہ نوازی تراب قدیری، مولانا سید شاہ نور الحسین ہاشم پاشاہ نقشبندی چشتی قادری اور مولانا مولوی عبدالمالک ربانی صدر تنظیم اہل سنت و جماعت(چینائی) مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

جبکہ مقامی علمائے کرام مفتی محمد صلاح الدین نظامی امام و خطیب مسجد درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحبؒ اور مفتی محمد ذاکر حسین نور فناء القادری المصباحی (بریلی شریف)کے بھی خطابات ہوں گے۔مولانا حافظ سید وسیم الدین احمد اسدی قادری شمیمی صدر استقبالیہ ہوں گے۔عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔