کرناٹک

ہماری حکومت سنگباری برداشت نہیں کرے گی: سدارامیا

چیف منسٹر سدارامیا نے کہا کہ شیوموگہ شہر میں سنگباری کے واقعہ کے سلسلے میں 40 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بنگلورو: چیف منسٹر سدارامیا نے کہا کہ شیوموگہ شہر میں سنگباری کے واقعہ کے سلسلے میں 40 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
”آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہیں:“ سدارامیا کا بی جے پی قائدین پر طنز
شرپسندوں نے ہمیں دہشت زدہ کرنے کی کوشش کی: میلاد جلوس تشدد متاثرین
راہول گاندھی کا چیف منسٹر سدارامیا کو مکتوب
چیف منسٹر سدارامیا کی ہسپتال میں بم دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات
رام مندر درشن کیلئے جاؤں گا، وقت کا تعین ابھی ممکن نہیں:سدارامیا

انہوں نے شیوموگہ شہر کو پُرامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت سنگباری کے واقعات کوبرداشت نہیں کرے گی۔

بنگلورو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ تشدد اور سنگباری میں ملوث 40سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہم ان کے خلاف مقدمات درج کررہے ہیں کیو ں کہ جلوس کے دوران سنگباری کرنا خلاف قانون ہے۔

ہماری حکومت ایسی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کرے گی اور ان کو قابو میں کیا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ شیوموگہ شہر میں اب حالات مکمل طو رپر پُرامن ہیں۔ پولیس وہاں ہر ممکن قدم اٹھارہی ہے۔

سنگباری کے واقعہ کے بعد شہر میں امن قائم کردیا گیا۔ ہم شیوموگہ میں قیام امن کے لے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شیوموگہ میں میلاد جلوس کے دوران شرپسندوں نے راگی گڈا علاقہ میں سنگباری کی تھی۔ پولیس پر بھی پتھر پھینکے گئے اور اسے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

a3w
a3w