سوشیل میڈیامہاراشٹرا

بوائے فرینڈ نے تیونشا کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا، ونیتا شرما کا دعویٰ

انیتا شرما نے کہا کہ میری معصوم اور حساس بیٹی پر اس کا بے جا اثر تھا۔ وہ شیزان کی ماں کو امّی کہنے لگی تھی اور شیزان کی بہن اس کی سالگرہ منانے کے لیے اسے درگاہ لے جاتی تھی۔

ممبئی: آنجہانی اداکارہ تیونشا کی ماں ونیتا شرما نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی کا بوائے فرینڈ انہیں اسلام قبول کرنے پر مجبور کر رہا تھا۔

آنجہانی اداکارہ کی والدہ ونیتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تیونشا کو ان کے سابق بوائے فرینڈ شیزان خان اور ان کے خاندان کی جانب سے مسلسل مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جا رہا تھا اور اس کی مرضی کے خلاف بہت سے کام کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا اور مبینہ طور پر اس پر دباؤ ڈالا جارہا تھا کہ وہ اسلام قبول کرے۔

انہوں نے کہا کہ ’’میری معصوم اور حساس بیٹی پر اس کا بے جا اثر تھا۔ وہ شیزان کی ماں کو امّی کہنے لگی تھی اور شیزان کی بہن اس کی سالگرہ منانے کے لیے اسے درگاہ لے جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شیزان مبینہ طور پر اسے اسلام قبول کرنے پر مجبور کر رہا تھا اور اس نے مبینہ طور پر برقع پہننا شروع کر دیا تھا۔

بیس سالہ ٹی وی سیریل کی اداکارہ تیونشا نے 24 دسمبر کو ایک ٹیلی سیریل کی شوٹنگ کے دوران وسائی کے ایک مقام پر خودکشی کر لی تھی اور اس کے ایک دن بعد اس کی والدہ نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس کے ساتھی اداکار شیزان پر تین چار ماہ تک اس کا فائدہ اٹھانے اور دیگر الزامات لگائے تھے۔ جس کے بعد شیزان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔