دہلی

بلقیس بانو کیس: کیا گجرات حکومت نے مرکز سے مشاورت کی تھی: چدمبرم

سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے بلقیس بانو کیس میں سزا کی معافی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب سی بی آئی استغاثہ ایجنسی تھی تو کیا گجرات حکومت نے مرکزی حکومت سے مشاورت کی تھی۔

نئی دہلی: سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے بلقیس بانو کیس میں سزا کی معافی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب سی بی آئی استغاثہ ایجنسی تھی تو کیا گجرات حکومت نے مرکزی حکومت سے مشاورت کی تھی۔

چدمبرم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ قانون کہتا ہے کہ جس کیس کی استغاثہ ایجنسی سی بی آئی ہو، ریاستی حکومت پر سزا معاف کرنے سے قبل مرکزی حکومت سے مشاورت کرنا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو سوالات اٹھتے ہیں وہ یہ ہیں کہ کیا حکومت گجرات نے مرکزی حکومت سے مشاورت کی؟ اور دوسرا، مرکزی حکومت کی رائے کیا تھی؟ یہ ناقابل تصور ہے کہ گجرات حکومت نے مرکزی حکومت کی رائے کی خلاف ورزی کی۔

وزیراعظم اور وزیر داخلہ ان سوالات کا جواب دیں۔ وہ گجرات ماڈل کے نیچے خاموشی کی دیوار کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔ ناری شکتی کو وناش شکتی نے شکست دے دی۔“

a3w
a3w