حیدرآباد

قرضوں سے پریشان شخص نے سیلفی ویڈیو بناتے ہوئے خودکشی کرلی

سیلفی ویڈیو میں نظام الدین نے کہاکہ ان کو قرض دار پریشان کررہے تھے اوران پر قرضوں کا بوجھ ہے۔انہوں نے کہاکہ بجاج فائنانس اورایچ ڈی ایف سی والے اورقرض دارقرض کی رقم کی واپسی کیلئے ان کو پریشان کررہے ہیں۔

حیدرآباد: قرض داروں کی جانب سے قرض کی رقم کی واپسی کیلئے دباو ڈالنے پر ایک شخص نے سیلفی ویڈیو بناتے ہوئے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔اس شخص کی شناخت 31سالہ نظام الدین کے طورپر کی گئی ہے جو پیشہ کے اعتبار سے آٹو ڈرائیور ہیں۔

اس انتہائی اقدام سے پہلے اپنی سیلفی ویڈیو میں نظام الدین نے کہاکہ ان کو قرض دار پریشان کررہے تھے اوران پر قرضوں کا بوجھ ہے۔انہوں نے کہاکہ بجاج فائنانس اورایچ ڈی ایف سی والے اورقرض دارقرض کی رقم کی واپسی کیلئے ان کو پریشان کررہے ہیں۔ان کی بیوی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے بجاج فائنانس سے سل فون لیاتھاجس کی رقم کی عدم ادائیگی پر بجاج فائنانس والے ان کو مسلسل پریشان کررہے تھے۔

دوپہر میں ان افراد کے گھر پر آکر جانے کے بعد ہی ان کے شوہر نے خودکشی کرلی۔ان کے شوہر کو باربار فون کرتے ہوئے پریشان کیاجارہا تھا۔دوپہر میں ان کے گھر پر وہ لوگ آگئے جس کے بعد ہی ان کے شوہر نے خودکشی کرلی۔

a3w
a3w