حیدرآباد

بنڈی سنجے، گھر میں ہنوز نظر بند

پرجا شنگرام یاترا کو روکنے کے خلاف بی جے پی قائدین، عدالت العالیہ سے رجوع ہوسکتے ہیں جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ پر جا یاترا سے نظم وضبط کا مسئلہ پیدا ہونے کا خدشتہ تھا اس لئے یاترا کو مزید اجاز، نہیں دی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر و رکن پارلیمان کریم نگر بنڈی سنجے بدستور گھر پر نظر بند ہیں۔ پولیس کی اس کاروائی اور دہلی اکسائز پالیسی اسکام میں ٹی آر ایس کے ملوث کے خلاف بی جے پی نے ریاست بھر میں احتجاج منظم کرنے کی اپیل کی تھی۔

 بنڈی سنجے نے پارٹی قائدین اور کارکنوں سے احتجاج کو کامیاب بنانے کی اپیل کی تاہم بنڈی سنجے نے اپنے مکان میں احتجاج شروع کردیا ہے۔ پرجا شنگرام یاترا کو روکنے کے خلاف بی جے پی قائدین، عدالت العالیہ سے رجوع ہوسکتے ہیں جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ پر جا یاترا سے نظم وضبط کا مسئلہ پیدا ہونے کا خدشتہ تھا اس لئے یاترا کو مزید اجاز، نہیں دی گئی۔