تلنگانہ
تلنگانہ: لاری کو بس کی ٹکر۔ کئی مسافرین زخمی
تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں لاری کو بس کی ٹکر کے نتیجہ میں کرناٹک آرٹی سی بس میں سوار کئی مسافرین زخمی ہوگئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں لاری کو بس کی ٹکر کے نتیجہ میں کرناٹک آرٹی سی بس میں سوار کئی مسافرین زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے مدی کنٹہ کی قومی شاہراہ نمبر55کے قریب پیر کی صبح پیش آیا۔
مسافرین نے بس ڈرائیورکو اس حادثہ کے لئے ذمہ دارٹہرایا کیونکہ وہ لاپرواہی سے گاڑی چلارہاتھا جس نے لاری کو پیچھے سے ٹکر دے دی۔
زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال سداشیوپیٹ منتقل کردیاگیا۔بعد ازاں ان کو بہتر علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال لے جایاگیا۔