جرائم و حادثات

رہزنی میں ملوث ٹولی کے چار ارکان گرفتار، بائیکس و کار ضبط

ایس او ٹی شمس آباد نے رہزنی میں مطلوب ٹولی کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے طلائی زیورات، 4 موٹر سائیکلیں، 5 سل فونس اور کار جملہ مالیت 20 لاکھ روپئے برآمد کرلئے۔

حیدرآباد: ایس او ٹی شمس آباد نے رہزنی میں مطلوب ٹولی کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے طلائی زیورات، 4 موٹر سائیکلیں، 5 سل فونس اور کار جملہ مالیت 20 لاکھ روپئے برآمد کرلئے۔

ڈپٹی کمشنر پولیس شمس آباد کے نارائن ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع رنگا ریڈی کا کے ومشی، ایس اشوک، ای سائی رام اور ہریشوار ریڈی عرف چنٹو کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ درگا مفرور بتایا گیا ہے۔

مذکورہ ملزمین نے سرقہ کی وارداتیں انجام دی تھیں جبکہ 8 سرقہ کی وارداتیں کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔