ایشیاء

 بنگلہ دیش میں ہندوستانی شہریوں کو الرٹ رہنے کی اڈوائزری جاری

کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسسٹنٹ ہائی کمیشن آف انڈیا نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ تمام ہندوستانی شہریوں بشمول طلبہ سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ ان کے دفتر سے رابطہ میں رہیں۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ہندوستانی سفارت خانہ نے اتوار کے دن اڈوائزری جاری کرکے ملک میں مقیم ہندوستانی شہریوں سے ”الرٹ“ رہنے کو کہا۔ شہر سلہٹ میں طلبہ کا احتجاج پھر سے شروع ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی
حور فاؤنڈیشن انڈیا شاھین نگر میں اردو دانی امتحان کے کامیاب طلباء میں اسنادات کی تقسیم
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا

 کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسسٹنٹ ہائی کمیشن آف انڈیا نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ تمام ہندوستانی شہریوں بشمول طلبہ سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ ان کے دفتر سے رابطہ میں رہیں۔

انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ الرٹ رہیں۔ ایمرجنسی کے لئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا۔ اے ایچ سی آئی سلہٹ میں حکومت ہند کا نمائندہ دفتر ہے۔ وہ ہائی کمیشن آف انڈیا (ڈھاکہ) کے تحت کام کرتا ہے۔