تعلیم و روزگار

بیروزگاروں کیلئے روزگار پر مبنی کورسس کی مفت تربیت

بھارتیہ ودیا بھون گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر ایجوکیشن اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی حیدرآباد کی جانب سے روزگار پر مبنی کمپیوٹر کورس کی مفت تربیت دی جارہی ہے۔

حیدرآباد: بھارتیہ ودیا بھون گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر ایجوکیشن اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی حیدرآباد کی جانب سے روزگار پر مبنی کمپیوٹر کورس کی مفت تربیت دی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
بیروزگار اہل نوجوانوں کیلئے بیرون ملک ملازمتوں کا موقع
10 روزہ حج و عمرہ تربیتی کورس
10 روزہ حج و عمرہ تربیتی کورس کا آغاز
صفا بیت المال سے تیس بیروزگار نوجوانوں میں ٹو وہیلرس کی تقسیم
ہندوستان گزشتہ9 سال میں ملازمتیں چھیننے میں وشواگروبن گیاہے: کھرگے

اس میں آفس اسسٹنٹ کورس‘ اکاؤنٹ اسسٹنٹ کورس بشمول ٹیلی‘ ای آر پی۔ 9 اور ڈی ٹی پی کورس کا احاطہ کیا جائے گا۔

جس میں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو جو معاشی طور پر کمزور طبقات سے تعلق رکھتے ہیں کو داخلہ دیا جائے گا۔

یہ کورسس سینئر سٹیزن کے لئے بھی ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ سے تاحال 9,500 طلبہ تربیت حاصل کرچکے ہیں۔ نئے بیاچ کا آغاز 16 اکتوبر سے ہوگا۔ جس کے لئے درخواستیں یکم تا 9 اکتوبر داخل کئے جاسکتے ہیں۔

یہ کورس بھارتیہ ودیا بھون کلوپتی منشی سدن بشیر باغ کنگ کوٹھی روڈ پر منعقد ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 040 – 23241629 یا 8309308952 پر صبح 8 تا 4 بجے شام ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

a3w
a3w