حیدرآباد

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر غیرمجازقبضے برخواست

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر چھوٹے تاجروں کے نام پر دلالوں نے سڑک پر غیر مجازقبضے کئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں ٹریفک پولیس نے جے سی بی کی مدد سے کوتہ پیٹ، رعیتو بازار اور این ٹی آر نگر سبزی منڈی میں قومی شاہراہ کے دونوں اطراف غیرمجازقبضوں کوبرخواست کردیا۔

متعلقہ خبریں
سردیوں میں خشک میوہ جات قدرت کا انمول تحفہ: ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 13,429 افراد پر عدالت میں مقدمہ
جمعہ کے خطبے میں جمعیتہ علماء کا تعارف پیش کریں، حافظ پیر شبیر احمد کی اپیل
اردو زبان عالمی سطح پر مقبول، کالج آف لینگویجز ملے پلی میں کامیاب سمینار کا انعقاد
یوم عاشورہ کی روحانی عظمت قیامت تک باقی رہے گی: مولانا صابر پاشاہ قادری

ٹریفک انسپکٹر وینکٹیشورلو نے بتایا کہ فٹ پاتھس پر غیرمجازقبضوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو ٹریفک میں سنگین رکاوٹ بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فٹ پاتھس پر بڑے پیمانے پر غیرمجازقبضے کر کے شیڈ اور گرل لگاتے ہوئے سڑک پر کاروبارکیاجارہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر چھوٹے تاجروں کے نام پر دلالوں نے سڑک پر غیر مجازقبضے کئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجر سڑک پر غیر مجازقبضے کیے بغیر ایک لائن میں رہنے کو یقینی بنائیں۔