قومی

ملک میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 7154 سے متجاوز

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے متاثرین میں کمی آئی ہے ، جبکہ جمعرات کی صبح 8 بجے تک 33 نئے متاثرین سامنے آنے کے ساتھ ہی زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 7154 تک پہنچ گئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے متاثرین میں کمی آئی ہے ، جبکہ جمعرات کی صبح 8 بجے تک 33 نئے متاثرین سامنے آنے کے ساتھ ہی زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 7154 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہاراشٹر میں دو اور مدھیہ پردیش میں ایک مریض کی کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت ہوئی ہے، جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 77 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، متاثرین میں اضافہ اس انفیکشن کی نئی ابھرتی ہوئی اقسام، بالخصوص ایف ایف.7، ایکس ایف جی،جے این.1 اور حال ہی میں شناخت شدہ این بی.1.8.1 ذیلی اقسام کی وجہ سے ہے۔ یہ اقسام فی الحال زیر تفتیش ہیں۔ ابتدائی رجحانات سے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے امکان کی طرف اشارہ ملتا ہے، حالانکہ اس مرحلے میں اسپتال میں داخل ہونے کی شرح نسبتاً کم ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کیرالہ میں سب سے زیادہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔ ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ جن میں سے کیرالہ، دہلی، گجرات، کرناٹک، مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں متاثرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کیرالہ کورونا انفیکشن کے معاملے میں سب سے زیادہ متاثر ریاست رہی ہے، لیکن آج صبح تک 58 ایکٹیو کیسز کی کمی کے باوجود ان کی تعداد 2165 پر برقرار ہے اور دہلی میں تقریباً 26 کیسز کی کمی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 731 ہو گئی ہے۔ گجرات میں بھی کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھ کر 1281 ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مغربی بنگال میں 747، مہاراشٹر میں 615، کرناٹک میں 467، تمل ناڈو میں 231، اتر پردیش میں 227، راجستھان میں 141، ہریانہ میں 83، آندھرا پردیش میں 103، مدھیہ پردیش میں 86، چھتیس گڑھ میں 45، بہار میں 49، سکم میں 43، پنجاب میں 31، جموں و کشمیر میں 12، جھارکھنڈ میں 19، آسام میں 13، تلنگانہ میں 12، پڈوچیری میں آٹھ، اتراکھنڈ میں چار، ہماچل پردیش اور چنڈی گڑھ میں دو دو ایکٹو کیسز ہیں، جبکہ تریپورہ، میزورم اور اروناچل پردیش میں کورونا انفیکشن کا کوئی کیس نہیں ہے۔ سرکاری افسران اور ماہرین صحت نے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ کے خلاف مناسب طرز سلوک برقرار رکھیں۔

متعلقہ خبریں
سائنسدانوں نے کووڈ 19کی شدت کا اندازہ لگانے والا آلہ بنایا
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
مدھومیتا بشٹ کی سبکدوشی کے ساتھ، ہندوستانی بیڈمنٹن کی تاریخ کا شاندار باب ختم ہو ا