آندھراپردیش
بی آرایس، آندھراپردیش میں اسمبلی کی تمام نشستوں سے مقابلہ کرے گی
بی جے پی کاجوفرقہ وارانہ اختلافات کوہوا دے رہی ہے‘آندھراپردیش میں تعاقب کیا جائے گااور بی آرایس‘آندھراپردیش کی لوک سبھا کی 25اور اسمبلی کی تمام 175 نشستوں سے مقابلہ کرے گی۔

حیدرآباد: بی جے پی کاجوفرقہ وارانہ اختلافات کوہوا دے رہی ہے‘آندھراپردیش میں تعاقب کیا جائے گااور بی آرایس‘آندھراپردیش کی لوک سبھا کی 25اور اسمبلی کی تمام 175 نشستوں سے مقابلہ کرے گی۔
بھارت راشٹرا سمیتی آندھراپردیش کے صدرٹی چندرشیکھر نے یہ بات کہی۔
دہلی میں بی آرایس کے مرکزی دفتر کے افتتاح اور تلنگانہ کے چیف منسٹرکے سی آر کوتہنیت پیش کرنے کے بعد چندرشیکھر نے کہاکہ ملک بھر کے عوام میں تلنگانہ ماڈل گورننس موضوع بحث بناہوا ہے جبکہ دوسری طرف بی جے پی‘عوام کوفرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی آ ر ایس‘آندھراپردیش میں لوک سبھا کی 25 اور اسمبلی کی 175 نشستوں سے مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ آندھراپردیش میں عوام‘ بی آر ایس کاخئیرمقدم کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔