تلنگانہ

بی آر ایس امیدواروں کی فہرست: مسلمانوں کے سوا تمام طبقات کے ساتھ پارٹی کا انصاف

بی آر ایس کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ بی آر ایس نے ریاست کے تمام سیاسی پارٹیوں پر سبقت لے جاتے ہوئے تمام 17 پارلیمانی حلقوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

حیدرآباد : بی آر ایس کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ بی آر ایس نے ریاست کے تمام سیاسی پارٹیوں پر سبقت لے جاتے ہوئے تمام 17 پارلیمانی حلقوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہم موسیٰ پراجکٹ کے متاثرین کی مدد کریں گے: ہریش راؤ
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابی ووٹنگ کے اختتام پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا
حکومت کی انہدامی کارروائی، پارٹی، متاثرین کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی: ہریش راؤ
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
بلدی انتخابات: بی جے پی اور بی آر ایس کے درمیان بات چیت کی اطلاعات۔ بنڈی سنجے كی وضاحت

بی آر ایس کے سربراہ کے سی آر پہلے ہی 16 حلقوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کرچکے ہیں، انہوں نے حیدرآباد سے جی سرینواس یادو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرینواس یادو کے نام کے اعلان کے ذریعہ بی آر یس نے پھر ثابت کرنے کی کوشش کی کہ بی آر ایس پارٹی ہی انتخابات اور پارٹی کی تشکیل دونوں میں سماجی توازن برقرار رکھا ہے۔ کے سی آر نے پارلیمانی انتخابات میں مسلمانوں کے سواء تمام برادریوں کو موقع دیا ہے۔پارٹی نے بی سی طبقہ سے 6 امیدواروں کو پارلیمانی نشستوں پر مقابلہ کرنے کا موقع دیا ہے۔

بی سی امیدوار بھی دو پارلیمانی سیٹیں (ظہیر آباد اور نظام آباد) منور کاپو طبقہ کو، چیوڈلہ حلقہ مدیراج کو، سکندرآباد حلقہ سے گوڑ برادری کو، بھونگیر اور حیدرآباد نشستیں یادوطبقہ کو دی گئی۔ محبوب نگر، نلگنڈہ، میدک اور ملکا جیگری حلقوں سے ریڈی برادری کے قائدین کو ٹکٹ کو الاٹ کیاگیا۔ ویلما اور کما طبقہ کو ایک ایک سیٹ الاٹ کی گئی۔ محفوظ سیٹوں پر بھی یکساں مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

آدیواسی اور قبائلی کو ایس ٹی زمرے میں مساوی نشستیں دی گئیں۔ یہ بات اہم ہے کہ عادل آباد سیٹ قبائلیوں (گونڈ) کے لیے مخصوص ہے جبکہ محبوب آباد سیٹ قبائلیوں (بنجارہ/لمباڈا) کے لیے مختص ہے۔

ایس سی حلقوں میں دو سیٹیں مادیگا (ناگرکرنول اور ورنگل) اور پداپلی لوک سبھا سیٹ مالا طبقہ کو دی گئی ہے بی آر ایس سے پارلیمنٹ انتخابات کے لیے امیدواروں میں‘ عادل آباد سے اترم سکو،ملکاجگیری سے آر لکشماریڈی،کھمم سے ناما ناگیشور راؤ،محبوب آباد سے مالوتھ کویتا، کریم نگر سے بوینا پلی ونود کمار،

پدا پلی سے کوپلا ایشور، محبوب نگرسے منے سرینواس ریڈی، چیوڈلہ سے کاسانی گیانیشور، ورنگل سے کڈیم کاویہ، ظہیرآباد سے گالی انیل کمار، نظام آباد سے باجی ریڈی گووردھن، سکندرآباد سے پدما راو گوڑ، ناگرکرنول سے آر ایس پروین کمار، بھونگیر سے کیاما ملیش، نلگنڈہ سے کانچرلا کرشنا ریڈی، میدک سے وینکٹ رامی ریڈی، اور حیدرآباد سے جی سرینواس یادوشامل ہیں۔

a3w
a3w