تلنگانہ

کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار

یاد رہے کہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے کے کویتا کو امریکہ کے اس سفر کے لیے 7 دن کی خصوصی اجازت دی تھی۔ ان کی 23 مئی کو حیدرآباد واپسی متوقع ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل اور صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے امریکہ میں اپنے فرزند آدتیہ کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اس پرمسرت موقع پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماں ہونے کے ناطے یہ لمحہ ان کے لیے ناقابلِ فراموش ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
سردیوں میں خشک میوہ جات قدرت کا انمول تحفہ: ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
جمعہ کے خطبے میں جمعیتہ علماء کا تعارف پیش کریں، حافظ پیر شبیر احمد کی اپیل
اردو زبان عالمی سطح پر مقبول، کالج آف لینگویجز ملے پلی میں کامیاب سمینار کا انعقاد
یوم عاشورہ کی روحانی عظمت قیامت تک باقی رہے گی: مولانا صابر پاشاہ قادری

آدتیہ نے امریکہ کی ایک مشہور یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس موقع پر منعقدہ کانووکیشن تقریب میں کے کویتا نے اپنے شوہر انیل کمار کے ہمراہ شرکت کی۔ سوشیل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کویتا نے لکھا:

"آدتیہ، تمہارا ننھا ہاتھ تھامنے سے لے کر آج تمہیں ڈگری حاصل کرتے دیکھنے تک کا سفر میرے لیے ایک یادگار تجربہ رہا ہے۔ تم نے انتھک محنت کی، ترقی کی، اور ہمیں فخر کا موقع دیا۔ ایک ماں ہونے کے ناطے میں آج بے حد فخر محسوس کر رہی ہوں۔”

یاد رہے کہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے کے کویتا کو امریکہ کے اس سفر کے لیے 7 دن کی خصوصی اجازت دی تھی۔ ان کی 23 مئی کو حیدرآباد واپسی متوقع ہے۔