تلنگانہ

بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کی کار کی تلاشی لی گئی

تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کی کار کی تلاشی لی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کی کار کی تلاشی لی گئی۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
قرآن پاک قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

ریاست میں ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے سیاسی لیڈروں اور امیدواروں کی گاڑیوں کی تلاشی کی مہم میں شدت پیداکردی گئی ہے۔

ریاست کے مختلف مقامات پر بنائے گئے چیک پوسٹوں پر چوکسی اختیارکی جارہی ہے۔کویتا کی کار کی تلاشی نظام آباد ضلع کے کورٹلہ کے پڑگل گاوں کے قریب بنائے گئے چیک پوسٹ پر لی گئی۔

الیکشن کمیشن اور پولیس کے عہدیداروں نے یہ تلاشی لی۔کویتانے ان عہدیداروں سے مکمل تعاون کیا۔