حیدرآباد

سیلف ہیلپ گروپ کے ایک کروڑ ارکان کو کروڑ پتی بنانے کا عزم

ریاستی گورنر جیشنودیو ورما کے ساتھ سیلف ہیلپ گروپ کے اندرا مہیلا شکتی بازار کا افتتاح کرنے کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ان کی حکومت سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین کیلئے مختلف اسکیمات پر عمل درآمد کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ ان کی حکومت، سیلف ہیلپ گروپ کے ارکان کو مختلف کاروباری سرگرمیوں میں شراکت دار بناتے ہوئے گروپ کے ایک کروڑ ارکان کو ”کروڑ پتی“ بنانے کے مقصد کے تحت آگے بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
کوکا کولہ کے اعلی سطحی وفد کی چیف منسٹر سے ملاقات
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات

شہر میں جمعرات کی رات ریاستی گورنر جیشنودیو ورما کے ساتھ سیلف ہیلپ گروپ کے اندرا مہیلا شکتی بازار کا افتتاح کرنے کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ان کی حکومت سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین کیلئے مختلف اسکیمات پر عمل درآمد کررہی ہے۔

ان میں بسوں میں خواتین کو سفر کی مفت سہولت، 500 روپے میں گیس سلنڈر کی فراہمی، غریبوں کو200 یونٹ تک برقی کی مفت سربراہی، طلبہ کو یونیفارمس کی فراہمی اور اندرا مہیلا شکتی کینٹین شامل ہیں۔ مزید براں حکومت، سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین کو سولار پلانٹس مختص کررہی ہے۔

گروپ کے موجودہ ارکان کی تعداد 65 لاکھ ہے جن کی تعداد میں ایک کروڑ تک اضافہ کیا جائے گا۔ ارکان کی تعداد کو ایک کروڑ بنانا ہماری ذمہ داری ہے، جبکہ  ان ایک کروڑ ارکان کو کروڑ پتی بنانا میری ذمہ داری ہے۔