بی جے پی میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے: بنڈی سنجے
ای راجندر کے دورے دہلی پر تبصرہ کرتے ہوئے بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ ان کے دورے دہلی میں کیا برائی ہے۔ وہ کبھی بھی کہیں بھی بی جے پی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرسکتے ہیں۔
حیدرآباد: ریاستی صدر بی جے پی بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ پارٹی میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدین کے درمیان اختلافات اور ناراضگیوں کے متعلق ذرائع ابلاغ میں شائع خبروں کا دور، دور تک حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
رکن پارلیمنٹ عادل آباد سویم باپوراؤ نے وضاحت کی ہے کہ وہ بی جے پی میں ہی برقرار رہیں گے۔
ای راجندر کے دورے دہلی پر تبصرہ کرتے ہوئے بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ ان کے دورے دہلی میں کیا برائی ہے۔ وہ کبھی بھی کہیں بھی بی جے پی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرسکتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ کرناٹک اور تلنگانہ کی سیاست بالکل الگ ہے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج کا تلنگانہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ تلنگانہ کے عوام بی آر ایس اور کے سی آر حکومت سے عاجزہیں اور عوام کا ماننا ہے کہ بی جے پی کے ذریعہ ہی بی آر ایس کو گھر کا راستہ دکھایا جاسکتا ہے۔
یواین آئی کے مطابق تلنگانہ بی جے پی کے صدر ورکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تلنگانہ کی ترقی پر وائٹ پیپر جاری کرے۔انہوں نے الزام لگایا کہ کے سی آر دور حکومت میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے حیدرآباد کے نظام کالج گراؤنڈ میں منعقدہ کھیلو بھارت گیمس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے بات کی۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بے روزگاری کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا ہے۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ حکمران جماعت کی نامناسب پالیسیوں کی وجہ سے ریاست کا مالیاتی نظام دیوالیہ ہو چکا ہے۔تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کمار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔