یوروپ

کینڈا میں چاقوزنی، تین افراد کی موت

کینڈا کے مختلف مقامات پر پرتشدد واقعات پیش آرہے ہیں۔ حکام کاکہنا ہے کہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے موثراقدامات کئے جارہے ہیں۔

اوٹاوا: کینڈا کے مختلف مقامات پر پرتشدد واقعات پیش آرہے ہیں۔ حکام کاکہنا ہے کہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے موثراقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ۔ کینڈا میچ بارش کی نذر
کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اپلیکیشن سے متعلق اہم فیصلہ
کینڈا میں مقیم ببرخالصہ کارکن دہشت گرد قرار
پنون کیس، امریکہ کے الزامات پر ہندوستان کا سخت ردعمل
کینیڈا میں ایک ہفتہ کے دوران یہودیوں کے اسکول پر فائرنگ کا تیسرا واقعہ

مونٹریال‘ کینڈا میں چاقوزنی کے دوران تین افراد کی موت ہوگئی جن میں ایک لڑکا شامل ہے۔ یہ واردات دو دن قبل پیش آئی۔

مقامی میڈیا نے یہ بات بتائی اور کہا کہ پولیس نے اس سلسلہ میں جیسے ہی کال وصول ہوئے وہ فوراً مقام پرپہنچ گئی۔ یہ واردات بتایاجاتا ہے کہ شام 7بجے پیش آئی۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایاگیا ہے کہ 15افراد کے درمیان لڑائی ہوئی اور یہ تشدد میں تبدیل ہوگئی جس کے نتیجہ میں چاقو سے ضربات پہنچا کر تین افراد کوہلاک کردیاگیا ہے۔

پولیس نے بتایاکہ مشتبہ افراد پولیس کے عہدیداروں کے پہنچنے سے قبل فرار ہوگئے۔ اس بات کی توثیق کی گئی کہ تنازعہ منظم جرائم یا ٹولیوں کی درمیان کشیدگی کا نتیجہ نہیں ہے۔ یہ بات سی ٹی وی نیوز نے بتائی۔

تنازعہ اور پرتشدد واقعات کی وجہ تین افراد کی موت کے بعد افراتفری اور سنسنی پھیل گئی۔ یہ بات خبررساں ادارے ژنہوا نے بتائی اور کہا کہ حکام نے اس طرح کی وارداتوں کو بدبختی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

a3w
a3w