حیدرآباد

بی جے پی کو ریاستی وزیر ستیاوتی راتھوڑ کا انتباہ

ستیہ وتی راتھوڑ نے ٹی آر ایس کی خاتون قائد کے مکان پر تشدد کی مذمت کی اور کہا ہے کہ ہم بی جے پی قائدین کو سڑکوں پر آکر مسائل اور مشکلات پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

حیدرآباد: وزیر بہبود وقبائل ستیاوتی راتھوڑ نے بی جے پی قائدین کو انتباہ دیاہے کہ وہ ذات پات اور مذہب کے درمیان تنازعات پیدا نہ کریں۔آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہا ہے کہ بی جے پی قائدین ذات پات اور مذہب کے مسئلہ پر تنازعات پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بی جے پی کے خلاف لہر چل رہی ہے اور عوام مرکزی حکومت سے بیزار ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے ٹی آر ایس کی خاتون قائد کے مکان پر تشدد کی مذمت کی اور کہا ہے کہ ہم بی جے پی قائدین کو سڑکوں پر آکر مسائل اور مشکلات پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

a3w
a3w