امریکہ و کینیڈا

امریکی صدر جو بائیڈن کی 14 نومبر کو شی جنپنگ سے ملاقات

امریکی صدر جو بائیڈن نے میڈیا سے بات چیت میں توثیق کی کہ وہ 14 نومبر کو بالی میں اپنے چینی ہم منصب شی جنپنگ سے ملاقات کریں گے جس کے دوران تائیوان کا مسئلہ سرفہرست ِ ایجنڈہ رہنا متوقع ہے۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے میڈیا سے بات چیت میں توثیق کی کہ وہ 14 نومبر کو بالی میں اپنے چینی ہم منصب شی جنپنگ سے ملاقات کریں گے جس کے دوران تائیوان کا مسئلہ سرفہرست ِ ایجنڈہ رہنا متوقع ہے۔

بالی (انڈونیشیا) میں جی 20 چوٹی کانفرنس کے حاشیہ پر ہونے والی یہ ملاقات دونوں قائدین کی پہلی ملاقات ہوگی۔ جو بائیڈن نے جنوری 2021 میں امریکی صدارت سنبھالی تھی۔ وائٹ ہاؤز نے یہ بات بتائی۔

میڈیا بریفنگ میں جب یہ پوچھا گیا کہ آیا وہ تائیوان کا فوجی دفاع کرنے کے پابند ہیں اور آیا وہ کوئی رعایت دینے پر آمادہ ہیں‘ جو بائیڈن نے جواب دیا کہ میں کسی بنیادی رعایت پر آمادہ نہیں ہوں۔ تائیوان کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ بیانیہ بدلا نہیں ہے۔

مجھے یقین ہے کہ ہم تائیوان پر بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ تائیوان مسئلہ پر امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے اگست میں دورہ ئ تائیوان کے بعد سے بڑی ہوئی ہے۔

چین نے ان کے دورہ کے بعد جزیرہ تائیوان کے اطراف بڑے پیمانہ پر فوجی مشقیں کی تھیں۔ پچھلے امریکی صدور کے برخلاف جو بائیڈن نے باربار کہا ہے کہ امریکہ‘ چین کے حملہ کی صورت میں تائیوان کا دفاع کرے گا۔ اسی دوران وائٹ ہاؤز نے دونوں صدور کی ملاقات کی توثیق کردی اور کہا کہ وہ وسیع تر علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔