شمال مشرق

بی جے پی کی یاترا ستہ کیلئے تھی‘کانگریس کی یاترا ستیہ کیلئے ہے: کنہیاکمار

کنہیا کمار نے جنہیں کانگریس نے بھارت یاترا بنایا ہے‘ کہا کہ کانگریس کی یہ پہل پوری طرح سیاسی نہیں ہے۔ یہ ملک کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے جو دستور کی تمہید میں بیان کی گئی ہے۔

کنیاکماری(ٹاملناڈو): کانگریس قائد کنہیا کمار نے چہارشنبہ کے دن دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی 1990کی رتھ یاترا  ستہ (اقتدار) کے لئے تھی لیکن کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا ستیہ(سچائی) کے لئے ہے۔ کنہیا کمار نے جنہیں کانگریس نے بھارت یاترا بنایا ہے‘ کہا کہ کانگریس کی یہ پہل پوری طرح سیاسی نہیں ہے۔

یہ ملک کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے جو دستور کی تمہید میں بیان کی گئی ہے۔ یہ پوچھنے پر کہ یہ یاترا 1990کی ایل کے اڈوانی کی یاترا سے کیسے مختلف ہے‘ کنہیا کمار نے کہا کہ وہ سیاسی یاترا تھی۔ وہ  ستہ (اقتدار) کے لئے تھی‘ یہ ستیہ (سچائی) کے لئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اڈوانی کی یاترا کے منفی اثرات کی تفصیل میں جانا نہیں چاہتا‘ ملک منفی اثرات کو دیکھ رہا ہے۔ بی جے پی کی یاترا سے ستہ (اقتدار) ملا تھا اور اس یاترا سے کانگریس سچائی کا دوبارہ بول بالا کرے گی۔ یہ ملک ہر کسی کا ہے۔ کنہیا کمار‘ کنیا کماری تا کشمیر 3750 کیلو میٹر طویل یاترا میں پیدل چلنے والے قائدین میں ایک ہوں گے۔

a3w
a3w