بھارت

منگولیا کے صدر کا راج ناتھ سنگھ کو گھوڑے کا تحفہ

۔ راج ناتھ سنگھ نے سفید گھوڑے کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ میں نے اس خوبصورت گھوڑے کا نام تیجس رکھا ہے۔ میں صدر منگولیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اولان باتر: منگولیا کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو وہاں کے صدر نے چہارشنبہ کے دن ایک گھوڑا تحفہ میں دیا۔ 7 سال قبل منگولیا کی قیادت نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایسا ہی تحفہ دیا تھا۔ راج ناتھ سنگھ نے سفید گھوڑے کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ میں نے اس خوبصورت گھوڑے کا نام تیجس رکھا ہے۔

میں صدر منگولیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری (اے ایم این ایچ) کے بموجب منگولیا گھوڑوں کی سرزمین کے طورپر جانا جاتا ہے۔ اس ملک میں 30 لاکھ سے زائد گھوڑے ہیں۔گھوڑوں اور ملک کی آبادی لگ بھگ مساوی ہے۔ 21 ویں صدی میں بھی منگولیا کا کلچر گھوڑے پر مبنی ہے۔