حیدرآباد

راج بھون میں گورنر کا ایٹ ہوم

گورنر تلنگانہ جشنودیو ورما نے آج اپنی سرکاری رہائش گاہ راج بھون میں ایٹ ہوم تقریب کا انعقاد عمل میں لایا۔ گورنر کی جانب سے ہرسال دوبار 26 جنوری (یوم جمہوریہ) اور 15 اگست (یوم آزادی) کے موقع پر ایٹ ہوم تقریب منعقد کی جاتی ہے۔

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ جشنودیو ورما نے آج اپنی سرکاری رہائش گاہ راج بھون میں ایٹ ہوم تقریب کا انعقاد عمل میں لایا۔ گورنر کی جانب سے ہرسال دوبار 26 جنوری (یوم جمہوریہ) اور 15 اگست (یوم آزادی) کے موقع پر ایٹ ہوم تقریب منعقد کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں
شہزادی درشہوار ہاسپٹل کے قریب یوم آزادی تقریب کا اہتمام
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
آزادی، وطن کے متوالوں کے لئے ایک عظیم کارنامہ، مانو میں یومِ آزادی تقریب، پروفیسر عین الحسن کا خطاب
گورنر اور چیف سکریٹری نے ترنگا لہرایا
ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ ویلفیئر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی تقریب

گورنر تلنگانہ کے طورپر تقرر کئے جانے کے بعد جشنودیو ورما کی جانب سے ترتیب دی گئی یہ پہلی یوم آزادی ایٹ ہوم تقریب ہے جس میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی ان کے کابینی رفقاء این اتم کمارریڈی،

پی سرینواس ریڈی، پونم پربھاکر، چیف سکریٹری اے شانتی کماری، پرنسپل سکریٹریز، سکریٹریز، آئی اے ایس، آئی پی ایس، اعلیٰ عہدیداروں، وکلاء، سیاستدانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بی آر ایس قائدین ایٹ ہوم تقریب سے غیر حاضررہے۔

a3w
a3w