تلنگانہ بی جے پی کا ریاست بھر میں ٹفن بیٹھک پروگرام
تلنگانہ بی جے پی نے آج سے ریاست بھر میں ٹفن بیٹھک پروگرام شروع کیاتاکہ نچلی سطح سے پارٹی کیڈراور پارٹی کو مستحکم کیا جاسکے۔
حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی نے آج سے ریاست بھر میں ٹفن بیٹھک پروگرام شروع کیاتاکہ نچلی سطح سے پارٹی کیڈراور پارٹی کو مستحکم کیا جاسکے۔
اس نظریہ کامقصد پارٹی لیڈروں او رکیڈر کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔یہ پروگرام گجرات میں کامیاب رہا جس کی تقلید یہاں کی جارہی ہے۔
پارٹی کیڈر اور لیڈران نے اس بیٹھک کے دوران اپنا خود کا ٹفن لاتے ہوئے کھانے کے دوران اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ سینئر لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کاسیشن منعقد کیاگیا۔ پارٹی،تلنگانہ میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے دوران پارٹی کو مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔
ساتھ ہی پولنگ بوتھ کمیٹیوں اور شکتی کیندروں پر بھی توجہ دی جائے گی۔ یہ میٹنگس 119 اسمبلی حلقو ں میں ہوئیں جس میں پارٹی کے ذمہ داروں، سابق وزراء، سابق ایم ایل ایز اور سابق ایم پیز نے ہر اسمبلی حلقہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ریاستی قیادت نے ہر ماہ ایک مشترکہ بیٹھک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔