حیدرآباد

سائیکل ٹریک اور سولار روفنگ کا کے ٹی آر نے رکھا سنگ بنیاد

وزیرموصوف نے کہا کہ حکومت، میٹروٹرینوں کے اسٹیشنوں میں بھی سائیکلوں کو لے جانے کی اجازت دینے پر غور کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آوٹر رنگ روڈ سے متصل ٹریک کو نان موٹرائیزڈ ٹرانسپورٹ سولیوشنس کے طورپر ترقی دی جائے گی ۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت گنڈی پیٹ کے اطراف مزید 46کلومیٹروالے سائیکل ٹریک کی تعمیر کا منصوبہ رکھتی ہے۔ وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے یہ بات بتائی۔انہوں نے آوٹررنگ روڈ کی سروس روڈ کے قریب سائیکل ٹریک اور سولار روفنگ کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیرموصوف نے کہا کہ حکومت، میٹروٹرینوں کے اسٹیشنوں میں بھی سائیکلوں کو لے جانے کی اجازت دینے پر غور کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آوٹر رنگ روڈ سے متصل ٹریک کو نان موٹرائیزڈ ٹرانسپورٹ سولیوشنس کے طورپر ترقی دی جائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ یہ ٹریک عوام کے لئے آئندہ گرما تک دستیاب ہوجائے گا۔وزیرموصوف نے کہاکہ اننت گری ہلز، کوتہ پلی جھیل اور وقارآباد کے دیگر حصوں کو بھی سیاحتی مقامات کے طورپر ترقی دی جائے گی۔