مشرق وسطیٰ

کرغزستان میں پھنسے 171 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے

کرغزستان میں پھنسے 171 طلبا بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر طلبا کا استقبال کیا۔

کوئٹہ: کرغزستان میں پھنسے 171 طلبا بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر طلبا کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں
انڈیگو طیارہ کی کراچی میں لینڈنگ، مسافر نے دم توڑدیا
شاہین آفریدی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل 171 طلبہ وطن واپس آئے ہیں، 95 طلبہ کاتعلق بلوچستان سے ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کچھ طلبا کا تعلق ملک کے دیگر صوبوں سے ہے، دیگر صوبوں کے بچے ہمارے مہمان ہیں، دیگر صوبوں کے طلبہ کو ان کے گھروں تک پہنچائیں گے۔

کوئٹہ ایئرپورٹ پر وطن واپس پہنچنے والے طلبا و طالبات کے والدین بھی موجود تھے، اس موقع پر والدین کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان نے احسن اقدامات کئے، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ذاتی دلچسپی سے ہی ہمارے بچے بحفاظت گھروں کو پہنچے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیربرائے خزانہ مزمل اسلم نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ پاکستانی طلبا کیلئے تیسرا خصوصی جہاز بشکیک، کرغزستان سے پشاور پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 800 طلبا بحفاظت کرغزستان سے پشاور آچکے ہیں،جن میں خیبرپختونخواسمیت مختلف صوبوں کے طلبا شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت طلبا کو اپنے اضلاع تک ٹرانسپورٹ بھی مہیا کر رہی ہے۔

a3w
a3w