حیدرآباد
تلنگانہ سے گارمنٹس کی پہلی کھیپ، نیویارک کو برآمد
سرسلہ اپارل پارک میں واقع ایک مینوفیکچرنگ یونٹ گرین نیڈل کی جانب سے پہلی مرتبہ سرسلہ میں تیار کردہ گارمنٹس‘ نیویارک کو ایکسپورٹ کئے گئے ہیں۔

راجنا سرسلہ: سرسلہ اپارل پارک میں واقع ایک مینوفیکچرنگ یونٹ گرین نیڈل کی جانب سے پہلی مرتبہ سرسلہ میں تیار کردہ گارمنٹس‘ نیویارک کو ایکسپورٹ کئے گئے ہیں۔
وزیر آئی ٹی وصنعتیں کے ٹی راما راؤ نے آج ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ بتاتے ہوئے مسرت ہورہی ہے کہ پہلی مرتبہ سرسلہ اپارل پارک میں واقع پہلی فیاکٹری گرین نیڈل نے براہ راست سامان‘ ایکسپورٹ کیا ہے۔
گیاپ آرگیانک کاٹن باکسرس‘براہ جے این پی ٹی ممبئی سے ہوتے ہوئے نیویارک بھیجے گئے ہیں۔
یہ تمام اشیاء سرسلہ / تلنگانہ / انڈیا میں تیار کی گئی ہیں۔یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ سرسلہ میں تقریباً 60ایکر اراضی پر اپارل پارک قائم کیا گیا تھا۔
گرین نیڈل کمپنی نے بھی یہاں اپنا مینوفیکچر یونٹ قائم کیا ہے اور گیاپ اس کا پہلا گاہک ہے۔