اتفاقی طورپر باؤلی میں گری 80 سالہ ضعیف خاتون کو نکال لیا گیا

سنجیونگر کی رہنے والی مادھومماں اتفاقی طورپر صبح میں مکان میں واقع باولی میں گرگئی جس کے بعد اس کے ارکان خاندان نے فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو اس بات کی اطلاع دی۔

حیدرآباد: فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے ضلع کریم نگر میں ایک 80سالہ خاتون کو باولی سے نکالاجو اتفاقی طورپر اس میں گرگئی تھی۔یہ واقعہ منگل کی صبح ضلع کے ماناکنڈور منڈل مستقر میں پیش آیا۔

سنجیونگر کی رہنے والی مادھومماں اتفاقی طورپر صبح میں مکان میں واقع باولی میں گرگئی جس کے بعد اس کے ارکان خاندان نے فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو اس بات کی اطلاع دی۔

فائربریگیڈ کے اہلکار وہاں پہنچے۔جی دھرمو نامی اہلکار نے باولی میں اتر کر خاتون کو رسیوں کی مد د سے محفوظ طورپر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ڈسٹرکٹ فائرآفیسرٹی وینکنا نے بروقت ردعمل ظاہر کرنے پر ماناکنڈور کے فائریونٹ کے اسٹاف کی ستائش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button