تلنگانہ

تلنگانہ میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ

ریاستی وزیر آئی ٹی، بلدی نظم ونسق اور صنعتیں کے تارک رامار اؤ نے آج کہا کہ تلنگانہ میں آئی ٹی برآمدات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ سال2022-23 میں آئی ٹی برآمدات میں 31 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر آئی ٹی، بلدی نظم ونسق اور صنعتیں کے تارک رامار اؤ نے آج کہا کہ تلنگانہ میں آئی ٹی برآمدات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ سال2022-23 میں آئی ٹی برآمدات میں 31 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

تلنگانہ کے قیام کے بعد آئی ٹی شعبہ میں 6لا کھ سے زیادہ نوجوانوں کو ملازمتیں حاصل ہوئی ہیں۔ کے تارک راما راؤ آج اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں اراضی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کوکہ پیٹ میں زمین کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں مستحکم حکومت اور قابل قیادت کے باعث یہ ممکن ہوسکا ہے۔ ؎

انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے غلط پروپگنڈہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ علیحدہ تلنگانہ کے قیام کے بعد ملک اور بیرون ممالک کی کمپنیاں ریاست میں قائم ہوئی ہیں جس میں ایپل، امیزان، گوگل و دیگر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سال2014 میں علیحدہ تلنگانہ کے قیام کے وقت آئی ٹی برآمدات57,258 کروڑ تھی تاہم جاریہ سال 2022-23 میں اس برآمدات 2,41,275کروڑ ہوگئی ہے۔