دہلی

وزیراعظم مودی، اڈانی مسئلہ پر بحث ہونے نہیں دیں گے: راہول گاندھی

کانگریس قائد راہول گاندھی نے پیر کے دن کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی پوری کوشش کریں گے کہ پارلیمنٹ میں اڈانی مسئلہ پر بحث ٹل جائے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک کو جاننا چاہئے کہ اس امیرکبیر تاجر کے پیچھے کونسی طاقت ہے۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے پیر کے دن کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی پوری کوشش کریں گے کہ پارلیمنٹ میں اڈانی مسئلہ پر بحث ٹل جائے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک کو جاننا چاہئے کہ اس امیرکبیر تاجر کے پیچھے کونسی طاقت ہے۔

متعلقہ خبریں
پارلیمنٹ کے مسلسل التواء کیلئے حکومت ہی ذمہ دار: کھرگے
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
مودی حکومت، صنعتکاروں کے لئے کام کرتی ہے: راہول گاندھی
راہول گاندھی، پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کے رکن بنائے گئے

راہول گاندھی نے نئی دہلی میں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ مودی جی‘ اڈانی جی پر بحث ٹلانے کی پوری کوشش کریں گے۔ اس کی ایک وجہ ہے اور آپ جانتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ اڈانی مسئلہ پر بحث ہو اور سچ سامنے آئے۔ لاکھوں کروڑوں کا جو کرپشن ہوا ہے وہ سامنے آنا چاہئے۔

ملک کو پتہ چلنا چاہئے کہ اڈانی جی کے پیچھے کونسی طاقت کارفرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی سال سے حکومت کے بارے میں ”ہم دو ہمارے دو“ کی بات کررہا ہوں۔ حکومت‘ پارلیمنٹ میں اڈانی جی پر بحث نہیں چاہتی۔

وہ اس سے ڈری ہوئی ہے۔ حکومت کو بحث ہونے دینی چاہئے۔ اسے ٹالنے کی کوششیں ہوں گی۔ کانگریس نے اڈانی۔ ہنڈن برگ مسئلہ پر حکومت پر تنقید تیز کردی ہے۔

وہ چاہتی ہے کہ اس پر پارلیمنٹ میں بحث ہو۔ کانگریس کا الزام ہے کہ معاملہ اڈانی گروپ میں عوام کے کروڑہا روپیوں کی سرمایہ کاری کا ہے۔ ہنڈن برگ ریسرچ رپورٹ سامنے آنے کے بعد سے اڈانی گروپ کے شیئرس میں گراوٹ جاری ہے۔