حیدرآباد

تلنگانہ یونیورسٹی میں 20 طلباء کورونا وائرس سے متاثر

متاثرہ طلباء کو نظام آباد ضلع گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل میں الگ تھلگ رکھا گیا۔ گزشتہ دو دن سے کئی طلباء میں علامات ظاہر ہونے لگیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر رویندر گپتا اور تلنگانہ یونیورسٹی کے عہدیداروں کو اس کی اطلاع دے دی گئی۔

نظام آباد؍حیدرآباد: نظام آباد کے ڈچ پلی میں واقع تلنگانہ یونیورسٹی میں کورونا وائرس دہشت مچارہا ہے۔ یونیورسٹی کے کئی طلباء بخار میں مبتلا ہیں۔ معائنہ کرنے پر وہ پازیٹیو پائے گئے۔ 17 طلباء پہلے ہی متاثر ہوچکے ہیں جبکہ آج مزید تین طلباء پازیٹیو پائے گئے۔

 نتیجتاً تاحال جملہ20طلباء کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ متاثرہ طلباء کو نظام آباد ضلع گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل میں الگ تھلگ رکھا گیا۔ گزشتہ دو دن سے کئی طلباء میں علامات ظاہر ہونے لگیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر رویندر گپتا اور تلنگانہ یونیورسٹی کے عہدیداروں کو اس کی اطلاع دے دی گئی۔

ابتداء میں لڑکوں کے ہاسپٹل میں مقیم طلباء کو تیز بخارہوا اور وہ کورونا سے متاثر پائے گئے۔ چنانچہ کیمپس کے ہیلتھ سنٹر میں 110طلباء کا معائنہ کیا گیا۔ کورونا کیسس ملنے کے بعد حکام نے ہاسٹل اور یونیورسٹی کیمپس کو سینی ٹائز کردیا۔ دریں اثناء یادادری ضلع کے رامنا پیٹ  کے ہاسٹل میں بھی کورونا نے دہشت مچارکھی ہے۔ ایس سی بوائز ہاسپٹل کے تین طلباء کورونا سے متاثر پائے گئے۔