آندھراپردیش

تمام اسکولوں میں سل فونس کے استعمال پر امتناع

حکومت آندھرا پردیش نے ریاست بھر میں اسکولو ں میں سل فونس کے استعمال پر امتناع عائد کردیا۔ محکمہ اسکولی تعلیمات نے احکام جاری کرتے ہوئے طلباء پر سل فونس کے اسکولس لے جانے پر پابندی لگادی ہے۔

امراوتی: حکومت آندھرا پردیش نے ریاست بھر میں اسکولو ں میں سل فونس کے استعمال پر امتناع عائد کردیا۔ محکمہ اسکولی تعلیمات نے احکام جاری کرتے ہوئے طلباء پر سل فونس کے اسکولس لے جانے پر پابندی لگادی ہے۔

محکمہ نے کمرہ جماعت میں سل فونس کااستعمال کرنا اساتذہ پر بھی ممنوع رہے گا اور تمام‘اساتذہ کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ کمرہ جماعت میں داخل ہونے سے قبل اپنے سل فونس‘ہیڈ ماسٹر کے پاس جمع کرادیں۔

محکمہ اسکولی تعلیمات نے کہاکہ تدریس کے عمل میں خلل کو روکنے امتناعی احکام نافذ کئے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یونیسکو کی گلوبل ایجوکیشن مانیٹرنگ رپورٹ کی اساس پر محکمہ تعلیمات نے یہ قدم اٹھایاہے۔

یواین باڈی نے اسکولس میں اسمارٹ فونس لانے پر امتناع کی توثیق کی ہے۔ اس نے بتایا کہ دنیا کے 4 میں سے ایک ملک نے قانون یا ڈاٹا پرائیویسی سیفٹی‘ بچوں کی بہتری کے تحت اسکولوں میں سل فونس پر پابندی لگادی۔

محکمہ اسکولی تعلیمات نے پہلے ہی اساتذہ سے کہاہے کہ کلاس رومس میں سل فونس کااستعمال نہ کریں مگر ان احکام پر سختی کے ساتھ عمل نہیں ہورہاتھا۔

کلاس رومس میں‘ اساتذہ کی جانب سے سل فون پر استعمال پر امتناع‘محکمہ تعلیمات کے رہنمایانے خطوط کاحصہ ہے۔ کلاس میں اساتذہ سل فونس کے استعمال میں مصروف رہتے ہیں جبکہ طلباء کو خود ہی سے سبق کو پڑھنا اور سمجھنے کے لیے مجبور ہونا پڑرہاتھا۔