شمالی بھارت

تیستا سیتلواد کی درخواست ِ ضمانت مسترد

گجرات ہائی کورٹ نے ہفتہ کے دن جہدکار تیستا سیتلواد کی درخواست ِ ضمانت خارج کردی اور انہیں فوری ”سرینڈر“ ہونے کا حکم دے دیا۔

احمدآباد: گجرات ہائی کورٹ نے ہفتہ کے دن جہدکار تیستا سیتلواد کی درخواست ِ ضمانت خارج کردی اور انہیں فوری ”سرینڈر“ ہونے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں
بلقیس بانو کیس کے ایک اور مجرم کی پیرول منظور
ہائی کورٹ کا حکم دستوری فلسفہ کے خلاف: سپریم کورٹ
صادق جمال انکاؤنٹر کیس، آخری ملزم بھی الزامات منسوبہ سے بَری

ممبئی میں مقیم تیستا سیتلواد کو 2002 کے گجرات فسادات کے سلسلہ میں ثبوت گھڑنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

انہیں سپریم کورٹ نے ستمبر 2022 میں عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ تاحال گرفتاری سے بچی ہوئی تھیں۔

سینئر وکیل مہیر ٹھاکر نے فیصلہ 30 دن معطل رکھنے کی گزارش کی لیکن گجرات ہائی کورٹ کے جج جسٹس نرزر دیسائی نے اسے مسترد کردیا۔

غور طلب ہے کہ احمدآباد ڈٹیکشن آف کرائم برانچ (ڈی سی بی) کی ایف آئی آر پر گجرات پولیس نے 25 جون 2022کو تیستا سیتلواد کو گرفتار کیا تھا۔ 7 روزہ پولیس ریمانڈ کے بعد انہیں 2جولائی کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔

a3w
a3w