جامعہ نظامیہ کی زکوٰۃ و عطیات کے ذریعہ مدد کرنے جناب محمد عبد الجلیل مدیر روزنامہ منصف کی اپیل
جناب محمد عبد الجلیل مدیر روزنامہ منصف نے صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد عامۃ المسلمین کے لئے محتاج تعارف نہیں ہے۔
حیدرآباد: جناب محمد عبد الجلیل مدیر روزنامہ منصف نے صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد عامۃ المسلمین کے لئے محتاج تعارف نہیں ہے۔
یہ ادارہ گذشتہ 152 سال سہ ملت اسلامیہ کی مسلسل دینی رہبری میں مصروف ہے اور علوم اسلامیہ کی اشاعت و ترویج کا فریضہ انجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ جامعہ نظامیہ ترقیاتی پراجکٹس میں ہر سال اضافہ ہوتا ہے‘اسی طرح اس کی آمدنی میں میں بھی اضافہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ اپنے طلبہ کو تعلیمی و تدریسی ضروریات کے علاوہ تمام بنیادی خدمات قیام‘طعام‘ میڈیکل اور ادویات وغیرہ مفت فراہم کرتا ہے۔
ملت اسلامیہ کے مخیر حضرات سے خواہش کی جاتی ہے کہ رم ضان کے اس مبارک موقع پر زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تاکہ جامعہ کے تعلیمی‘ ترقیاتی اور دیگر پراجکٹس کامیابی کے ساتھ تکمیل پا سکیں۔صدر مرکز جامعہ نظامیہ شبلی گنج حیدرآباد پر فون نمبرات 24416847,‘ 24576772 پر مطلع فرمائیں تو کارکن کو روانہ کیا جائیگا۔
جامعہ نظامیہ پر صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک رقومات جمع کی جاسکتی ہیں۔بنک کے ذریعہ رقومات جمع کروانے والے اصحاب خیر چیکس اور ڈرافٹس پر صرف ”Jamia Nizamia“ تحریر فرما کر کراس کردیں۔
SBI Baradari Branch A/c No. 10194046903, IFS Code: SBIN0003256پر بھی آن لائن رقومات جمع کئے جاسکتے ہیں۔
صدر مرکز جامعہ نظامیہ کے علاوہ کمرشیل کامپلکس، روبرو اسٹیٹ بینک آف انڈیا‘ گن فاونڈری، عابڈس 9030477514 پر عطیات و زکوٰۃ جمع کی جاسکتی ہے۔