جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں خوف، کرپشن اور عسکریت پسندی کا دور ختم: لیفٹیننٹ گورنر

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج کہا کہ مرکزی زیر انتظام علاقے میں خوف، کرپشن اور عسکریت پسندی کے دن ختم ہوگئے۔

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج کہا کہ مرکزی زیر انتظام علاقے میں خوف، کرپشن اور عسکریت پسندی کے دن ختم ہوگئے۔

سری نگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب کوئی بھی کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا نہیں سکتا، ہر ایک یہاں صرف قومی پرچم لہرائے گا، جس پر عوام کو فخر اور خصوصی محبت ہے۔ اس امرت کال کھنڈ میں ہم سب کو چاہیے کہ جموں و کشمیر کو خوف، کرپشن اور دہشت گردی سے پاک کرنے کا عہد کریں۔

ہمارے آباء و اجداد نے جس جموں و کشمیر کا خواب دیکھا تھا اس میں تشدد کے لیے کوئی مقام نہیں۔

یہاں سماجی و مذہبی یکجہتی سماج کا اہم عنصر ہے، جہاں خواتین، بچے، نوجوان، بزرگ لوگ، غریب اور پسماندہ کو مساوی حقوق حاصل ہیں، تاکہ وہ معیاری زندگی گزار سکیں۔ وہ ہندوستان کی ترقی کے سفر میں مساویانہ شراکت دار ہیں۔