حیدرآباد

حج ہاوزمیں آن لائن قضات سیکشن کا افتتاح

عام لوگوں کومیریج سرٹیفکیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے تلنگانہ وقف بورڈ نے یہ سہولت فراہم کی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے آج حج ہاوزمیں آن لائن قضات سیکشن کا افتتاح کیا۔ عام لوگوں کومیریج سرٹیفکیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے تلنگانہ وقف بورڈ نے یہ سہولت فراہم کی ہے۔

اس موقع پرصد رنشین وقف بورڈمحمدمسیح اللہ خان‘ صدر نشین اردو اکیڈیمی مجیب الدین‘صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن محمدامتیازالیاس کے علاوہ دیگر موجو دتھے۔

صدرنشین وقف بورڈمحمدمسیح اللہ خان نے ریاستی وزیر کے ایشور سے درخواست کی کہ وہ گرانٹ ان ایڈکے ذریعہ اس کے تعمیری کام کوجلد مکمل کرنے اور وقف املاک وجائیداد وں کے تحفظ کیلئے حدبندی کے لئے متعلقہ ضلعی محکمہ اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کو ہدایت دیں۔

انہوں نے کہا کہ وقف جائیدادو ں کے تنازعات کا خاتمہ کیلئے وقف جائیدادو ں کی حدبندی ضروری ہے جس پر ریاستی وزیر کے ایشور نے متعلقہ محکموں کے عہدیدارو ں کوتوجہ دینے کی ہدایت دی۔

a3w
a3w