حیدرآباد

ایک شخص نے بیوی کے عاشق اور بیٹے کو آگ لگادی

آرتی، اس کا عاشق اورلڑکا، نارائن گوڑہ علاقہ کی ایک پھول کی دکان پر پہنچے تاہم اسی دوران سائی، وہاں پہنچا اور ان سے جھگڑنے لگا۔بعد ازاں اس نے ان پر پٹرول ڈال دیا جو اس نے اپنے ساتھ مگ میں لایاتھا اور آگ لگادی۔

حیدرآباد: ایک شخص نے اپنی بیوی، بیوی کے عاشق اوربیٹے پر پٹرول ڈال کر آگ لگادی جس کے نتیجہ میں خاتون، اس کا عاشق اور بچے شدید طورپر جھلس گئے۔یہ واردات پیر کی شب پیش آئی۔

پولیس کے مطابق خاتون جس کی شناخت آرتی کے طورپر کی گئی ہے، کی شادی 8سال پہلے ناگاسائی سے کی گئی تھی تاہم ان دونوں میں اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے۔اس کے بعد سے یہ دونوں تنہازندگی گذاراکرتے تھے۔اسی دوران آرتی کی قربت ناگاراجو سے ہوئی اور دونوں ایک ساتھ رہنے لگی۔ان دونوں کو ایک دس ماہ کا لڑکا بھی ہے۔

اس پر ناگا سائی کاجھگڑا ناگاراجو سے اکثر ہواکرتا تھا۔پیر کی شب آرتی، اس کا عاشق اورلڑکا، نارائن گوڑہ علاقہ کی ایک پھول کی دکان پر پہنچے تاہم اسی دوران سائی، وہاں پہنچا اور ان سے جھگڑنے لگا۔بعد ازاں اس نے ان پر پٹرول ڈال دیا جو اس نے اپنے ساتھ مگ میں لایاتھا اور آگ لگادی۔

آرتی کی ماں کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے اقدام قتل کا ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔جھلسنے والوں کو علاج کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کردیاگیا۔سائی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔