حیدرآباد

حسین ساگرمیں گنیش مورتیوں کے وسرجن کو روکنے کیخلاف  احتجاج

منڈ پوں کے ذمہ داروں نے اس مسئلہ پر احتجاج کیا اور حسین ساگر میں ہی وسرجن کی اجازت دینے کامطالبہ کرتے ہوئے ٹینک بنڈ پر ریلی نکالی۔اس ریلی کے نتیجہ میں سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت میں کچھ دیر کے لیے خلل پڑا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے حسین ساگر میں پلاسٹر آف پیرس (پی اوپی)سے تیارکردہ گنیش کی مورتیوں کا وسرجن نہ کرنے تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلہ پر گنیش کے منڈپوں کے ذمہ داروں نے ناراضگی کااظہار کیا۔

ان منڈ پوں کے ذمہ داروں نے اس مسئلہ پر احتجاج کیا اور حسین ساگر میں ہی وسرجن کی اجازت دینے کامطالبہ کرتے ہوئے ٹینک بنڈ پر ریلی نکالی۔اس ریلی کے نتیجہ میں سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت میں کچھ دیر کے لیے خلل پڑا۔ اس موقع پر احتجاجیوں کی پولیس سے بحث وتکرا ربھی ہوگئی۔

احتجاجیوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔پولیس نے سمیتی کے جنرل سکریٹری بھگونت راو سمیت دیگر احتجاجیوں کو وہاں سے زبردستی طورپرہٹادیا۔بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی نے بائیک ریلی کی اپیل کی تھی۔