کرناٹک

کرناٹک میں تیندوؤں کی دہشت‘ 52اسکولوں کو تعطیل

بیشتر اسکولس دیہی علاقوں کے قریب واقع ہیں۔ حکام کے مطابق شہر میں دو تیندوے دیکھے گئے۔ محکمہ جنگلات نے ان روپوش تیندوؤں کی تلاش میں شدت پیدا کردی۔

بنگلورو: تیندوؤں کی دہشت کی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے شہر اور اطراف کے زائد از 52 اسکولوں کو تعطیل دے دی۔ ابتداء میں 22 اسکولوں کو تعطیل دی گئی تھی اب اسے 52 اسکولوں تک توسیع دی گئی۔ بیشتر اسکولس دیہی علاقوں کے قریب واقع ہیں۔ حکام کے مطابق شہر میں دو تیندوے دیکھے گئے۔ محکمہ جنگلات نے ان روپوش تیندوؤں کی تلاش میں شدت پیدا کردی۔