حیدرآباد

حیدرآباد میں موسم سرما کی دستک

ریاست بالخصوص شہر حیدرآباد میں موسم سرما دستک دے چکا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے شہر کی راتوں میں سردی محسوس کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: ریاست بالخصوص شہر حیدرآباد میں موسم سرما دستک دے چکا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے شہر کی راتوں میں سردی محسوس کی جارہی ہے۔

ریاست تلنگانہ کے صدر مقام حیدرآباد میں دن کا درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس سے کم درج کیا گیا جبکہ رات کا درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس تک گرگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی سب درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس رہا۔

آئندہ چند دنوں تک دن میں گرمی اور رات میں سردی رہے گی۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ پلاننگ سوسائٹی کے ڈاٹا کے مطابق جی ایچ ایم سی کے حدود میں سب سے کم درجہ حرارت راجندر نگر میں 15 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جبکہ ضلع سنگاریڈی کا نیاکل، ریاست کا سرد مقام رہا جہاں اقل ترین درجہ حرارت 13.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی کہ آئندہ ہفتہ تک شہر اور ریاست کے کئی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم رات کا درجہ حرارت معمول سے ایک دو ڈگری سیلسیس کم درج کیا جائے گا۔

آنے والے دنوں میں شہر حیدرآباد اور اس کے قرب وجوار میں صبح کے اوقات میں کہر رہے گی۔