تلنگانہ

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب: سنجیو کمار لال اخراجات کے مبصر مقرر

کانگریس نے اپنے امیدوار کے طور پر وی نوین یادو کو میدان میں اتارا ہے، جبکہ اصل اپوزیشن بی آر ایس نے ماگنٹی گوپی ناتھ کی موت کے بعد ان کی بیوی ماگنٹی سومیا کوامیدواربنایا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآبادکے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لئے نامزدگی کا عمل 13 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
فوڈ فیسٹیول کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور میعاری پکوانوں سے واقف کروانا
ہائی کورٹ کی حائیڈرا کمشنر پر کڑی تنقید، "عدالتی طاقت دکھانا پڑا تو دکھائیں گے!”
مولانا ابوالکلام آزاد فرد واحد کا نام نہیں، بلکہ اپنی ذات میں خود ایک انجمن:ضلع کلکٹر محبوب نگر وزئیندرا بوئی
نوین یادو کی پُرجوش اپیل: "میں آپ کا اپنا بیٹا ہوں، میرے ساتھ کھڑے ہو جائیں”

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سنجیو کمار لال، آئی آر ایس کو اخراجات کے مبصر کے طور پر مقرر کیا ہے۔ ضمنی انتخاب 11 نومبر کو منعقد ہوگا۔


سرکاری بیان کے مطابق، اخراجات کے مبصر انتخابی اخراجات کے عمل کی نگرانی کریں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کی سختی سے پابندی ہو، تاکہ انتخابی عمل میں شفافیت قائم رہے اور دولت کی طاقت کے اثر و رسوخ کو روکا جا سکے۔


تلنگانہ میں متوقع طور پر سب سے مہنگے ضمنی انتخابات میں سے ایک جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں ہر امیدوار کے اخراجات کی سرکاری حد 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔


کانگریس نے اپنے امیدوار کے طور پر وی نوین یادو کو میدان میں اتارا ہے، جبکہ اصل اپوزیشن بی آر ایس نے ماگنٹی گوپی ناتھ کی موت کے بعد ان کی بیوی ماگنٹی سومیا کوامیدواربنایا ہے۔