سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

خاتون ’آئی برو‘ بنوانے اپنے ملک سے مصر جا پہنچی، ناقدین کو چپ رہنے کا مشورہ (ویڈیو)

سعودی میڈیا کے مطابق ایکس پر ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا ہے کہ ایک خاتون جو سعودی سٹیزن ہونے کا دعویٰ کرتی ہے وہ صرف اپنی آئی برو بنوانے کے لئے سعودی سے سفر کرتے ہوئے مصر جا پہنچی۔

ریاض : خواتین عام طور پر آئی برو بنواتی ہی ہیں کیوں کہ اس کے بعد آنکھوں کی رونق میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

آئی برو ٹھیک کروانا ان کی زندگی کا حصہ ہے جس کے لیے وہ پارلر ضرور جاتی ہیں کیوں کہ خوبصورت بھنویں حسین اور دلکش آنکھوں کی ضامن ہوتی ہیں۔

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے صرف آئی برو بنوانے کے لیے اپنے ملک سے مصر کا سفر کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ایکس پر ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا ہے کہ ایک خاتون جو سعودی سٹیزن ہونے کا دعویٰ کرتی ہے وہ صرف اپنی آئی برو بنوانے کے لئے سعودی سے سفر کرتے ہوئے مصر جا پہنچی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہیئر ڈریسر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ ’آپ کا بہت شکریہ، میں آپ کے لیے خاص طور پر ابہا سعودی عرب سے آرہی ہوں۔

بتایا گیا ہے کہ خاتون کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل گئی، جس نے تنازعہ کو بھی جنم دیا تاہم اپنے حالیہ ناقدین کو پیغام بھیجتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ سب چپ رہو۔

a3w
a3w