آندھراپردیش

اے پی کے ضلع وجیہ نگرم میں دیوار گرنے سے دادی اورپوتی ہلاک

کل شب ہوئی شدید بارش کے نتیجہ میں یہ دیوارگرگئی جس کے نتیجہ میں مکان میں سونے والی 47سالہ لکشمی اور پانچ سالہ روجا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع وجیانگرم کے کمارم گاؤں میں دیوار گرنے کے نتیجہ میں دادی اوراس کی پانچ سالہ پوتی ہلاک ہوگئے۔

کل شب ہوئی شدید بارش کے نتیجہ میں یہ دیوارگرگئی جس کے نتیجہ میں مکان میں سونے والی 47سالہ لکشمی اور پانچ سالہ روجا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

مقامی افراد نے ملبہ میں پھنسی ان کی لاشوں کو نکالنے کا کام کیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے تفصیلات حاصل کیں اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

اس واقعہ میں مزید تین افراد زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔

a3w
a3w