تلنگانہ

کے ٹی آر کی سالگرہ تقریب میں عدم شرکت، 3ملازمین کو میمو

ضلع منچریال کے بیلم پلی میونسپل کمشنر نے 3ملازمین کو میموز جاری کئے ہیں۔

منچریال / حیدرآباد: ضلع منچریال کے بیلم پلی میونسپل کمشنر نے 3ملازمین کو میموز جاری کئے ہیں۔

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے لڑکے، ٹی آر ایس کے کارگذار صدر اور وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راؤ کی 24جولائی کو منعقدہ سالگرہ تقریب میں شرکت نہ کرنے پر سینئر اسسٹنٹ ٹی راجیشوری، جونیر اسسٹنٹ پی چندر اور سسٹم منیجر موہن کو میموز جاری کئے گئے ہیں۔

بیلم پلی کے سرکاری ہاسپٹل میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھااورتمام ارکان عملہ کو واٹس ایپ پیام کے ذریعہ اطلاع دی گئی تھی کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کریں۔

میونسپل کونسل کے آفس کے مطابق 3ملازمین نے اس پیام کو نظر انداز کردیا اور پروگرام میں شرکت نہیں کی۔