شمالی بھارت

دو مشتبہ روہنگیا پناہ گزین گرفتار

2011ءکے لوک سبھا انتخابات سے قبل ایک سابق سرپنچ کے بھائی نے اسے ووٹر شناختی کارڈ فراہم کیا تھا، جس کی بنیاد پر وہ پان کارڈ، آدھار اور پاسپورٹ حاصل کیا۔

بلیا (یوپی) : اترپردیش انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے بلیا میں مبینہ غیرقانونی طور پر قیام کے لیے دو مشتبہ روہنگیا پناہ گزینوں کو گرفتار کیا۔ ایک عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ہندو بھگوانوں کے خلاف پوسٹ، مقدمہ درج
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار

عہدیدار نے بتایا کہ وارانسی اے ٹی ایس یونٹ اور بلیا ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے ایک خفیہ اطلاع پر گرفتار دونوں افراد کی شناخت ارمان عرف ابوطلحہ اور عبدالامین کی حیثیت سے کی گئی۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ گرفتاری کے بعد ارمان نے پولیس کو بتایا کہ وہ روہنگیا پناہ گزیں ہے اور سال 2008ء میں ہندوستان آیا تھا۔ اس نے کہا کہ وہ منی پور میں صغیر احمد کی مکان میں ملازم تھا۔

وہاں سے وہ بلیا منتقل ہوا اور عمر گنج محلہ میں ایک کرایہ کے مکان میں مقیم تھا۔

2011ء کے لوک سبھا انتخابات سے قبل ایک سابق سرپنچ کے بھائی نے اسے ووٹر شناختی کارڈ فراہم کیا تھا، جس کی بنیاد پر وہ پان کارڈ، آدھار اور پاسپورٹ حاصل کیا۔

بلیا سٹی پولیس اسٹیشن انچارج راجیو سنگھ نے بتایا کہ ارمان گزشتہ 15 سال سے ہندوستان میں مقیم تھا اور عبدالامین منگل کے دن ہی یہاں آیا تھا۔ ان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔