کھیل

دھونی سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ گولف کھیلتے دیکھے گئے

ہندوستان ورلڈکپ فاتح کپتان ایم ایس دھونی کو سابق صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ گولف کے دوستانہ راؤنڈ میں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

نیوجرسی: ہندوستان ورلڈکپ فاتح کپتان ایم ایس دھونی کو سابق صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ گولف کے دوستانہ راؤنڈ میں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں
دھونی، ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان: گیل
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
دھونی کا آئی پی ایل 2025 میں کھیلنا غیریقینی
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع

ٹرمپ نے وکٹ کیپر بیاٹر کی گولف کھیلنے کی میزبانی ٹرمپ نیشنل گولف کلب بیڈ منسٹر پر کی۔ دونوں کی ایک تصویر اور ویڈیو جس میں وہ کھیل رہے ہیں، سوشل میڈیا پر دکھائی دی۔

گروپ تصویر میں دھونی کو اپنے طویل زلفوں کے ساتھ دیکھا گیا جب کہ ٹرمپ سرخ رنگ کے کیاپ میں دیکھے گئے۔

رانچی کے کھلاڑی کو یو ایس اوپن میں چمپئن شپس کارلوس الکراز اور الیگزینڈر زیوریف کے درمیان کوارٹر فائنل میاچ سے لطف اندوز سے ہوتے ہوئے ایک دن قبل دیکھا گیا۔

دھونی نے چینائی سوپر کنگس کی آئی پی ایل ٹائیٹل میں 5 ویں مرتبہ جاریہ سال کے اوائل میں قیادت کی تھی۔