دہلی

دہلی آبکاری کیس، سنجے سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی آبکاری پالیسی سے جڑے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ می ں ہفتہ کے دن عام آدمی پارٹی رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی آبکاری پالیسی سے جڑے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ می ں ہفتہ کے دن عام آدمی پارٹی رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔

یہ ضمنی چارج شیٹ ہے۔ایجنسی پہلے ہی 5 چارج شیٹس داخل کرچکی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا کو اکتوبر میں گرفتار کیا تھا۔

ای ڈی نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم تاجر دنیش اروڑہ نے رکن راجیہ سبھا کے بنگلہ میں 2کروڑ روپے نقد (2 قسطوں میں) پہنچائے تھے۔ سنجے سنگھ نے اس کی تردید کردی تھی۔

عام آدمی پارٹی نے جس کی دہلی میں حکومت ہے‘ سنجے سنگھ اور اپنے سابق چیف منسٹر منیش سسوڈیہ کی گرفتاریوں کو سیاسی انتقام قراردیا تھا۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ سنجے سنگھ کے بنگلہ پر رقم اگست 2021 اور اپریل 2022کے درمیان پہنچائی گئی تھی۔

a3w
a3w