دہلی

دہلی میں چینی مانجہ سے ایک 34 سالہ شخص فوت

وپن کمار نامی 34 سالہ شخص راکھی تہوارمنانے کے لئے اپنے سسرالی مکان جارہا تھا کہ چینی مانجہ سے گلا کٹنے کے بعد فوت ہوگیا۔

نئی دہلی: قومی دار الحکومت دہلی میں چینی مانجہ سے ایک بار پھر ایک خاندان کے رکن کی جان چلی گئی۔

وپن کمار نامی 34 سالہ شخص راکھی تہوارمنانے کے لئے اپنے سسرالی مکان جارہا تھا کہ چینی مانجہ سے گلا کٹنے کے بعد فوت ہوگیا۔ یہ واقعہ جمعرات کے دن پیش آیا۔

پولیس نے کہا کہ راجدھانی پارک کا متوطن وپن کمار اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ ایک موٹر سیکل پر سفر کررہا تھا۔

وہ اپنے مکان سے اترپردیش میں لونی میں واقع اپنے سسرالی مکان جارہا تھا۔ جب وہ شاستری پارک فلائی اوور کے قریب پہنچا تو چینی مانجہ اس کے گلے میں پھنس گیا اور وہ زخمی ہوگیا۔

فوری طور پر ایک ایمبولینس کے ذریعہ زخمی وپن کو ٹروما سنٹر لیجایا گیا تاہم وہ درمیان میں زخم سے جانبر نہ ہوسکا پولیس نے اس معاملہ میں ایک ایف آئی آر درج کی ہے۔