دہلی
دہلی کے شادی پور علاقہ میں ایک شخص کا قتل
دہلی کے شادی پور علاقہ میں 2 افراد نے ایک 39 سالہ شخص کو مار پیٹ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

نئی دہلی: دہلی کے شادی پور علاقہ میں 2 افراد نے ایک 39 سالہ شخص کو مار پیٹ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔
ہفتہ کی رات تقریباً 11:30 بجے پی سی آر پر واقعہ کی اطلاع ملی تھی۔
فون کرنے والے نے اطلاع دی تھی کہ ایک شخص زخمی حالت میں پڑا ہے۔ پولیس ٹیم کو وہاں پہنچ کر پتہ چلا کہ مقامی لوگ اسے قریبی سرکاری دواخانہ لے گئے۔
دوا خانہ میں شریک کرانے سے قبل وہ دم توڑ چکاتھا۔
بعد ازاں اس کی شناخت پنکج ٹھاکر کی حیثیت سے ہوئی۔ جائے واردات کے معائنہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالنے کے بعد دو مشتبہ افراد کی شناخت ہوئی ہے۔